لاہور کے تاریخی منٹو پارک سے شروع ہونے والی تحریک قیام پاکستان کا باعث بنی

پاکستان کو ایک عظیم سلطنت بنانے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، صوبائی وزیر محمد مشاء اللہ بٹ

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:23

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے حوالے سے مقامی سکول میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس صوبائی وزیر بلدیات پنجاب محمد مشاء اللہ بٹ نے خصوصی شرکت کی، سرکاری و پرائیویٹ کالجز کے پرنسپلز ‘اساتذہ ‘طلباء و طالبات اور شہریوں نے بھی کثیر تعدادنے شرکت کی ، اس موقع پر طلباء و طالبات نے قومی ترانہ ، ملی نغمے ‘تقاریر اور ٹیبلوز کے ذریعے یوم پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،صوبائی وزیر بلدیات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ 1940ء کو لاہور کے تاریخ منٹو پارک سے شروع ہونے والی تحریک قیام پاکستان کا باعث بنی، ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور مٹھی بھر شرپسند عناصر کو پاکستان کی قومی وحدت اور سا لمیت کو نقصان پہنچانے کی جرات نہیں کرنے دینگے کیونکہ پاکستان کا بچہ بچہ اس کے استحکام اور سا لمیت کی قسم کھا کر اپنا تن من دھن وطن عزیز پر نچھاور کرنے کا بے لوث جذبہ رکھتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آج ہم باہمی اختلافات اور پسند و نہ پسند کو بالا طاق رکھتے ہوئے ملک سے دہشت گردی ، فرقہ واریت ، مذہبی اور لسانی اختلافات کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں اور پاکستان کو ایک عظیم سلطنت بنانے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، قوم ملکی سلامتی و بقا کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں اور پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دینگے، اسلام اور پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے ،ہمارے اکابرین نے ملک بنایا تھا اور ہم جانوں کے نذرانے دیکر پاکستان کی حفاظت کرینگے ،اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :