پاکستان بزنس کونسل نے بجٹ تجاویز پیش کر دیں

بجٹ تجاویز میں بزنس کونسل نے نوکری پیشہ خواتین کے لئے ٹیکسوں میں خوصی مراعات کی حکومت سے سفارش کی ہے

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:20

پاکستان بزنس کونسل نے بجٹ تجاویز پیش کر دیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان بزنس کونسل نے بجٹ 18-2017 کے لئے تجاویز پیش کردی ہیں ، بجٹ تجاویز میں بزنس کونسل نے نوکری پیشہ خواتین کے لئے ٹیکسوں میں خوصی مراعات کی حکومت سے سفارش کی ہے۔پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ نوکری پیشہ خواتین اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ گھر داری اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتی ہیں ، ایسی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے ضروری ہے کہ انہیں ٹیکسوں میں سالانہ کم از کم 25 فیصد کی چھوٹ دی جائے جس سے گھر بیٹھی دیگر خواتین کا حوصلے بھی بڑھًے گا۔

(جاری ہے)

بزنس کونسل نے سفارش کی ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں سالانہ 50 نئے افراد کو روزگار فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ٹیکسوں میں خصوصی رعایت دے ، بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ایسی تمام کمپنیوں کو سالانہ ٹیکسوں میں 5 فیصد کی چھوٹ دی جائے کیونکہ حکومت کے اس فیصلے سے بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔پاکستان بزنس کونسل نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ بیمار یا معزور افراد کو روزگار فراہم کرنے والی کمنپیوں کو بھی اعشایہ 5 فیصد ٹیکسوں چھوٹ دی جائے ، حکومت کے اس فیصلے سے کئی کمنپیوں اسپیشل افراد کو روزگار فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر تیار ہوجائیں گی۔

متعلقہ عنوان :