کراچی، پولیس کی علاقوں میں کارروائیاں ،غیرملکی باشندوںاوربھتہ خوروں سمیت 7ملزمان گرفتار

موٹرسائیکل ،موبائل فونزنقدی سمیت دیگرسامان برآمد

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:20

کراچی، پولیس کی علاقوں میں کارروائیاں ،غیرملکی باشندوںاوربھتہ خوروں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) موچکو،گلبارفیڈرل بی انڈسٹریل ایریااورکلری پولیس نے مختلف علاقوںمیںکارروائیاںکرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلزمنشیات فروش غیرملکی باشندوںاوربھتہ خورسمیت 7ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ ،موٹرسائیکل ،موبائل فونزنقدی سمیت دیگرسامان برآمدتفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح موچکوپولیس نے اسپارکوروڈپرخفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے بس نمبرCH -11635پرچھاپہ مار کرڈرائیورعبدالواحد اورکنڈیکٹرعمرکوگرفتارکرکے بس کے خفیہ ٹینکوںسے 5ہزارلیٹرسے زائد ایرانی ڈیزل برآمدکرلیا۔

ایس ایچ اوموچکوبابرحمید کاکہنا ہے کہ ایرانی ڈیزل کی روک تھام کیلئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں۔گرفتارملزمان سے ان کے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ادھرگلبہار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان اسامہ ،راشداورنریش کوگرفتارکرکے اسلحہ ،مسروقہ ساما ن اورموٹرسائیکل برآمدکرلی ۔پولیس نے بتایاکہ ملزمان اسامہ اورراشداسٹریٹ کرمنلزہیںاوردیگرکے مختلف علاقوںمیں اسٹریٹ کرائمزکی متعددوارداتیں کرچکے ہیںجن کیخلاف پورٹ مختلف تھانوںمیں درج ہیں۔

ادھرفیڈریل انڈسٹریل ایریاپولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک افغانی باشندے کوگرفتارکرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ادھرکلری کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرکے ایک بھتہ خور دانش نیازی کوگرفتارکرلیا اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول ،بھتے کی رقم اوردیگرسامان برآمدکرلیا۔پولیس نے ملزم کیخلاف درج کرکے تحقیقات شروع کردی

متعلقہ عنوان :