کراچی،ذوالفقار مرزااوردیگرکے خلاف تین مقدمات میںبریت کی سماعت ملتوی

سماعت جج کی چھٹی کے باعث ملتوی کی گئی

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:20

کراچی،ذوالفقار مرزااوردیگرکے خلاف تین مقدمات میںبریت کی سماعت ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) کراچی میں انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صوبائی وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزااوردیگرکے خلاف تین مقدمات میںبریت کی سماعت ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقارمرزاسمیت 54افرادکی تین مقدمات میں بریت نے درخواست پرفیصلہ نہ سنایاجاسکاعدالت نے گزشتہ سماعت پرملزمان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھاذوالفقار مرزااوردیگرکے خلاف بدین اورکراچی کے تین مقدمات زیرسماعت ہیںملزمان نے عدالت میں درخواست دائرکی تھی کہ ان کے خلاف جومقدمات بنائے گئے ہیںوہ سیاسی مخالفت اوربدنیتی پرمبنی ہیںلہذاان کومذکورہ مقدمات میںبری کیاجائے

متعلقہ عنوان :