قومی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچ گئی

چار ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچ گئی۔قومی کھلاڑیوں نے خوب پریکٹس کی، پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا کو بھی مات دینے کے لئے خاصے پر امید نظر آرہے تھے اور بہت زیادہ پر جوش دکھائی دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھلاڑیوں نے فٹنس پر توجہ مرکوز رکھی اور پنالٹی کار نر کو گول میں بدلنے کی بھی پریکٹس کی۔ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ آسٹریلیاکے خلاف بھی اچھی پر فارمنس سے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چار ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :