برطانوی ادارہ ایچ ایس بی سی نے چین میں اپنے ملازمین کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:12

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) برطانوی ادارہ ایچ ایس بی سی نے چین میں اپنے ملازمین کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایچ ایس بی سی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک چین میں بینک کی شاخوں میں ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران مجموعی طور پر ایک ہزار ملازمین کی تقرری عمل میں لائی جائے گی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد چین میں کاروباری اور بینک کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :