رواں مالی سال 2016-17ئ میں ماہ فروری کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 13.89 فیصد کی کمی

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:09

رواں مالی سال 2016-17ئ  میں ماہ فروری کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) رواں مالی سال 2016-17ئ میں ماہ فروری کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 13.89 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں فروری 2017ئ کے دوران چاول کی برآمدات کاحجم 16.381 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں فروری 2016ئ کے دوران چاول کی قومی برآمدات کا حجم 19.024 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2016ئ کے مقابلہ میں فروری 2017ئ کے دوران چاولوں کی برآمدات میں 13 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :