مقبوضہ وادی میں بندوق کی نوک پررچائے جانے والے انتخابی ڈرامے کی کوئی حیثیت نہیں ہے،یاسین ملک

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:09

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ وادی کے اطراف و اکناف میں محاصروں ، چھاپوں اور بے گناہ نوجوانوں کی گرفتار ی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندوق کی نوک پررچائے جانے والے انتخابی ڈرامے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یاسین ملک نے ، جو اس وقت سرینگر سینٹرل جیل میں نظر بند ہیں، ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ ظلم وجبر کی مذموم داستان رقم کر کے انتخابی ڈرامہ کامیاب کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی حکمرانوں اور مقبوضہ علاقے میں انکے کٹھ پتلیوں میں ذرا بھر بھی جرا،ْت ہوتی تو وہ حریت قیادت کو انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم چلانے اور لوگوں تک اپنی بات پہچانے کی کھلی چھوٹ دیتے ۔

محمد یاسین ملک نے کہا کہ نام نہاد پارلیمانی ضمنی انتخابات کو کامیاب بنانے کے لیے مقبوضہ وادی کے اطراف و اکناف میں بے گناہ نوجوانوں کی گرفتار ی کا سلسلہ بڑے پیمانے پر شروع کیا گیا ہے اور حد یہ ہے کہ اگر کوئی مطلوب نوجوان ہاتھ نہیں آتا ہے تو بدلے میں اسکے کسی عزیز رشتہ دار کو دھر لیا جاتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :