ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو نئی رہائشی بستیوں کی تعمیر کے معاملے پر انتباہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:09

ٹرمپ انتظامیہ کا  اسرائیل کو نئی رہائشی بستیوں کی تعمیر کے معاملے پر ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو نئی رہائشی بستیوں کی تعمیر کے معاملے پر متنبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی انتظامیہ نے نئی اسرائیلی تعمیرات کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے ملکی انتظامیہ سے سلسلہ امن کو متاثرنہ کرنے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائو س سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی اور اسرائیلی وفود کی 20 تا 23 مارچ غزہ اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے اقدامات پر غور کرنے کی غرض سے یکجا ہوئے تھے۔اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی فریق نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی نئی تعمیرات کے حوالے سے خدشات کو اس ملک کے وفد تک پہنچا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :