وینزویلا کے صدر نے ادویات کی شدید قلت دور کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے مدد کی درخواست کردی

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:07

وینزویلا کے صدر نے ادویات کی شدید قلت دور کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے ..
کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ملک میں ادویات کی شدید قلت دور کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے مدد کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق مادورو نے ٹیلی وژن پر اپنے ایک خطاب میں کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے لاطینی امریکی دفتر سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کہا ہے۔ وینزویلا کے ڈاکٹروں کی تنظیم کے مطابق ملکی ہسپتالوں کے پاس ضروری ادویات اور آلات کا صرف تین فیصد باقی رہ گیا ہے۔ اس صورتحال میں مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث وینزویلا کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :