یورپی یونین کی ساٹھویں سالگرہ، ٹرمپ کی جانب سے مبارکباد

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:07

یورپی یونین کی ساٹھویں سالگرہ، ٹرمپ کی جانب سے مبارکباد
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو اس کی ساٹھویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس سے جاری کردہ ایک صدارتی پیغام میں آزادی، جمہوریت اور قانون کی بالا دستی کے لیے امریکا اور یورپی یونین کی مشترکہ کوششوں کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کا یہ بیان یورپی یونین کے حوالے سے ان کے بدلتے ہوئے رویے کی عکاسی کر رہا ہے۔ اس سے قبل وہ یورپی یونین کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برطانیہ کے اِس اتحاد کو چھوڑنے کے فیصلے کو ایک بہترین فیصلہ قرار دے چکے ہیں۔ صدر بننے سے پہلے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یورپی یونین جرمنی کا ایک آلہ کار ہے۔

متعلقہ عنوان :