بھارت کا پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ بین الاقومی سرحد کو سیل کرنے کا اعلان

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:07

بھارت کا پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ بین الاقومی سرحد کو سیل کرنے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) بھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ بین الاقومی سرحد کو سیل کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں بارڈر سیکورٹی فورس اکیڈمی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ بین الاقومی سرحد کو سیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے بین الاقومی سرحد جلد سے جلد سیل کردیا جائے گا۔انھوںنے مشغولیت کے قوانین کو تبدیل کرنے کیلئے بی ایس ایف کی تعریف کی اور کہاکہ اب بی ایس ایف کو پڑوسی ملک میں بھی ایک ادارہ سمجھا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :