گندم کی نئی فصل آنے میں چند ہفتے با قی ،محکمہ فوڈ کے گوداموں میں پرانی گندم کی 39لاکھ بو ریاں تا حال گا ہکوں کے انتظار میں موجود

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:02

گندم کی نئی فصل آنے میں چند ہفتے با قی ،محکمہ فوڈ کے گوداموں میں پرانی ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء)گندم کی نئی فصل آنے میں چند ہفتے با قی محکمہ فوڈ کے گوداموں میں پرانی گندم کی 39لاکھ بو ریاں تا حال گا ہکوں کے انتظار میں 11لاکھ بوری صرف فیصل آباد کے گوداموں میں پڑی ہیںمحکمہ فوڈ پنجاب بھر میں صرف 32 لاکھ گندم کی بوری فروخت کر سکاتفصیل کے مطا بق گندم کی نئی فصل کی آمد آئندہ تین سے 4ہفتوں میں مار کیٹ میں آ جا ئے گی پنجاب بھر میں محکمہ فوڈ کے گوداموں میں ابھی تک 39لا کھ گندم کی بوریاں برائے فروخت پڑی ہو ئی ہیں محکمہ فوڈ پنجابگز شتہ سال صرف 32لاکھ گندم کی بوریاں فروخت کر نے میں کا میاب ہو سکاذرئع نے بتا یا کہ 11لاکھ گندم کی بوریاں صرف فیصل آباد کے گودا موں میں پڑی ہیں نئی گندم کا سٹک جمع کر نے کے لیے فیصل آباد کے گوداموں میں جگہ انتہا ئی کم ذرائع کے مطا بق اگر حکو مت فوری طور پر پرا نی گندم کی ارزاں نر خوں پر فروخت نہ کی تو محکمہ فوڈ پنجاب گندم کے کاشتکاروں سے بہت کم مقدار میں نئی گندم خرید سکے گا مارکیٹ میں بھی گندم کے ریٹ سرکاری ریٹ سے کم رہیں گے ۔