بھکی پاور پلانٹ کی دوسری ٹربائن سے بھی آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیداور شروع

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:02

بھکی پاور پلانٹ کی دوسری ٹربائن سے بھی آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیداور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع شیخوپورہ میں لگائے جانے والے بھکی پاور پلانٹ میں نصب کی جانے والی دوسری ٹربائن نے بھی آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیداور شروع کر دی ہے‘ پہلی گیس ٹربائن نے دو ہفتے قبل آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کیا تھا - آئندہ ماہ کے دوران بھکی پاور پلانٹ سے 700میگا واٹ سے زیادہ بجلی قومی گرڈ کو مہیا کی جائے گی جو بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے سلسلے میں معاون ثابت ہو گی -اس سال کے آخر تک یہ پلانٹ اپنی مکمل 1180میگا واٹ سے زائدبجلی پیدا کرے گا -توقع ہے کہ بھکی ضلع شیخوپورہ میں نصب کیا جانے والا یہ پاورپلانٹ کام شروع کرنے کے بعد اس خطے میں سب سے بہتر استعدادِ کار والا پاور پلانٹ ہوگا اور پاکستان میں پاور سیکٹر کے لئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا جہاں بہتر استعدادِ کار کا مطلب بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی اور صارفین کو اس کا فائدہ منتقل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :