جنرل راحیل شریف کے سعودی اتحاد کی سربراہی کے معاملات طے ہیں، صرف رسمی کارروائی باقی ہے،خواجہ آصف

ہفتہ 25 مارچ 2017 15:02

جنرل راحیل شریف کے سعودی اتحاد کی سربراہی کے معاملات طے ہیں، صرف رسمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی حکومت کو یقین دہانی کرادی ہے کہ سابق آرمی جنرل (ر) چیف راحیل شریف سعودی عسکری اتحاد کے سربراہ مقرر کیے جا سکتے ہیں۔سعودی حکومت نے حکومت پاکستان سے اجازت مانگی تھی جس پر پاکستان نے سعودی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہمیںکوئی اعتراض نہیں ،اصولی طور پر جنرل راحیل شریف کے سعودی اتحاد کی سربراہی کے معاملات طے ہیں، صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ سعودی حکومت نے حکومت پاکستان سے اجازت مانگی تھی جس پر پاکستان نے سعودی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہمیںکوئی اعتراض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی تک جنرل راحیل شریف کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے،اصولی طور پر جنرل راحیل شریف کے سعودی اتحاد کی سربراہی کے معاملات طے ہیں، صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔جنرل راحیل کا سعودی عرب جا کر اسلامی افواج کی قیادت سنبھالنا ان کا ذاتی نہیں بلکہ 2 حکومتوں کا معاملہ ہے،وہ سعودی اتحاد کا فوجی ڈھانچہ ترتیب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ممبر ممالک کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس مئی میں سعودی عرب میں متوقع ہے۔