جتوئی : شادی شدہ شخص کا خود کو کنوارہ ظاہر کروانا مہنگا پڑ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مارچ 2017 14:25

جتوئی : شادی شدہ شخص کا خود کو کنوارہ ظاہر کروانا مہنگا پڑ گیا
جتوئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مارچ 2017ء) : جتوئی میں ایک شادی شدہ شخص کا خود کنوارہ ظاہر کروانا اسے مہنگا پڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جتوئی کے علاقہ رام پور کا رہائشی وسیم شادی شدہ تھا لیکن وسیم نے مردم شماری کے عملے کو دیکھ کر خود کو کنوارہ ظاہر کیا اور کوائف درج کروا دئے۔

(جاری ہے)

کنوارہ لکھنے پر وسیم کی بیوی نے پولیس کو درخواست دے دی۔ درخواست میں وسیم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق وسیم کی تین سال قبل شازیہ نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے مردم شماری میں خود کو کنوارہ لکھوانے پر وسیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :