اسٹیٹ بنک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مارچ 2017 14:21

اسٹیٹ بنک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مارچ 2017ء) : اسٹیٹ بنک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ اسٹیٹ بنک اعلامیہ کے مطابق شرح سود کی قیمت 5.75 فیصد برقرار رہے گی۔ اسٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئندہ دو ماہ میں پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک میں جاری کھاتوں کا بڑھتا ہوا خسارہ روکنا ہو گا۔ملک میں مہنگائی بڑھنے کی اوسط شرح چار فیصد سے اوپر ہے۔ 2017ء میں مہنگائی مقررہ ہدف چھ فیصد کے اندر رہے گی۔ رواں ماہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی دو اقساط آنے سے فائدہ ہوا۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :