دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے ، سنیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 14:16

دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے ، سنیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ
بھکر۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے، شعبہ صحت میں ایلو پیتھک علاج کے ساتھ ہومیو پیتھک علاج کا بھی انسانی زندگی میں اہم کردار ہے،ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ(ن)کے سنیٹر ظفر اللہ خان ڈھانڈلہ ،ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ اور ممبر صوبائی اسمبلی کے سابق ضلعی صدر آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عتیق الرحمن قریشی نے النور ہومیو کلینک کے زیر ِاہتمام 23 مارچ کے حوالے سے گیارھویں سالانہ فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر النور ہومیو کلینک کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے کیمپس حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کا سبب ہیں، انہوںنے کہاکہ جہاں ایلو پیتھک علاج سے دکھی انسانیت کی خدمت کی جارہی ہے وہاں ہومیو پیتھک علاج پر بھی مریضوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، 9 نواں فری ہومیو میڈیکل کیمپ کے موقع پر معدہ ، جگر ، بلڈ پریشر ، گردہ ، جوڑوں و پٹھوں کا درد ، جلدی امراض اور خواتین کے جملہ امراض کے تقریبا 300 مریضوں کا مفت چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں جس کیلئے بی ایم فارما، مسعود فارمیسی ، بلاسم لاہور، النور میڈیکا فصل آباد اور جی آر کراچی نے تعاون کیا تھا ، فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر ہومیو ڈاکٹر محمد صفدر ، ہوموی ڈاکٹر محمد امجد ، ڈاکٹر مختار احمد چوک اعظم ، ڈاکٹرسجاد حسین اور لیڈی ڈاکٹر فوزیہ نے مریضوں کا معائنہ کیا ۔