کمسن رکشہ ڈارئیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 70سے زائد رکشے بند

ہفتہ 25 مارچ 2017 14:14

کمسن رکشہ ڈارئیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 70سے زائد رکشے بند
بھکر۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) بھکر میں کمسن رکشہ ڈارئیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،70سے زائد رکشے بند کردئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکشوں کے آئے روز حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع اور کوئی افراد کو زخمی کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھکرسید بلال حیدر نے ایسے رکشہ ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرنے کا ٹاسک اسسٹنٹ کمشنرتحصیل بھکر کے سپرد کیا تھا جس پر انہوں نے 18سال سے کم عمر بغیر لائسنس بغیر پرمٹ، بغیر فٹنس کے علاوہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر اور رکشوں میں اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈ چلانے پر درجنوں رکشوں کو تحصیل آفس میں بند کردیا، بعدازاں رکشہ ڈرائیوروں کو ایک ہفتہ کی مہلت دے دی گئی کہ وہ اپنے لائسنس بنوا کے اے سی آفس میں پیش کریں۔