پیمرا نے موبائل کمپنی زونگ کے اشتہار پر پابندی عائد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مارچ 2017 14:02

پیمرا نے موبائل کمپنی زونگ کے اشتہار پر پابندی عائد کر دی
اسلام آباد ب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مارچ 2017ء) : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ کے اشتہار پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے یہ پابندی اشتہار میں قابل اعتراض مناظر آن ائیر کرنے پر عائد کی گئی ہے۔ زونگ کے اشتہار میں ایک ماڈل کو گینڈ سے چوٹ لگتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیمرا نے اس سے قبل بھی عوام سے موصول ہونے والی شکایات پر زونگ اور اوپو کمپنی کو اپنے اشتہارات میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پیمرا کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق زونگ اور اوپو کے اشتہارات میں مطلوبہ ردوبدل ہونے تک ان اشتہارات کو 22 فروری کے بعد آن ائیر نہیں کیا جائے گا۔ لیکن زونگ نے اپنے اُسی اشتہار کو بغیر کسی ردو بدل کے ٹی وی پر آن ائیر کیا جس پر پیمرا نے اب پابندی عائد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :