چین کے نائب وزیر اعظم کی بائو کانفرنس کے شرکاء روہنمائوں سے ملاقاتیں کیں

ہفتہ 25 مارچ 2017 14:10

چین کے نائب وزیر اعظم کی بائو کانفرنس کے شرکاء روہنمائوں سے ملاقاتیں ..
بائو ، صوبہ ہینان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) چین کے نائب وزیر اعظم جانگ گائولی نے گذشتہ روز جنوبی چین ے صوبہ ہینان میں منعقد ہ بائو فورم برائے ایشیاء ( بی ایف اے ) کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیرملکی رہنمائوں سے ملاقات کی ، مڈغاسکر کے صدر ہیری راجائوں ناری مم پیاننا سے ملاقات میں جانگ نے کہا کہ چین۔ افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی ) کے 2015ء کے جوہانسبرگ کے سربراہی اجلاس کے دوران چین کے صدر شی چن پھنگ کی طرف سے پیش کیے جانیوالے تعاون کے منصوبوں نے چین اور افریقہ کے درمیان مشترکہ ترقی کیلئے مثالی تعاون کے نئے دور کا آغاز کیا ہے ۔

، مڈغاسکر کے صدر نے کہا کہ اقتصادی عالمگیریت اور آزادانہ تجارت میں پیشرفت سے تمام ممالک کو مزید مواقع فراہوم ہوں گے ، مائیکرونیشن کے صدر پیٹر ایم کرسچین سے ملاقات میں جانگ نے بیلٹ و روڈ منصوبے میں مائیکرونیشیا کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمال داہل افغانستان کی ایوان بلایا مشرانو جرگہ کے چیئر مین فضل ہادی مسلم یار میانمر کے نائب صدر یو مائی انٹ سی وی ۔

بی ایف اے کے چیئرمین یاسوئو فقودہ سے بھی ملاقاتیں کیں ۔فضل ہادی مسلم یار سے ملاقات کے دوران جانگ نے کہا کہ گذشتہ سال ملاقات کے دورا ن صدر شی اور ان کے افغان ہم منصب اشرف غنی کے درمیان اہم اتفاق رائے طے پایا تھا۔انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ دونوں ممالک بیلٹ ورو ڈ منصوبے بارے تعاون کریں گے اور مختلف شعبوں میں تعاوان کوفروغ دینگے ۔مسلم یار نے چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مستحکم بنانے ، باہمی مفاہمت کوفروغ دینے اور علاقائی امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے علاقائی مسائل کے بارے میں رابطے میں اضافہ کرنے کے لئے افغانستان کی آمادگی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :