بائو فورم نے ایشیائی اثرو رسوخ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، صدر چین

ہفتہ 25 مارچ 2017 14:10

بائو فورم نے ایشیائی اثرو رسوخ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ..
بائو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) چین کے صدر شی چن پھنگ نے چین کے صوبہ ہائی نان میں شروع ہونے والی بائو فورم برائے ایشیاء کی 2017ء سالانہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کیلئے تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سولہ سال قبل اپنے قیام کے بعد بائو فورم برائے ایشیاء نے ایشیائی اتفاق رائے قائم کرنے ، ایشیائی تعاون کو فروغ دینے اور ایشیائی اثر و نفوذ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا امسال سال کا موضوع بین الاقوامی برادری ایشیائی ممالک کی طرف سے اقتصادی عالمگیریت پر توجہ مبذول کرنے کا مظہر ہے ۔انہوں نے کانفرنس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ دنیا اور علاقائی معیشت کو درپیش اہم مسائل کے حل کیلئے اپنی فہم و فراست کو بروئے کار لائیںاور زیادہ فعال مشمولہ اور پائیدار اقتصادی عالمگیر عمل کو آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرے ، افتتاحی تقریب میں اپنے کلیدی خطاب میں اقتصادی عالمگیریت کا ذکر کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر اعظم جانگ گائولی نے ایشیائی ممالک پر زور دیا کہ وہ اقتصادی عالمگیریت اور آزادانہ تجارت کے فروغ اور ایشیاء اور بنی نوع انسان کے لئے مشترکہ تقدیروالی برادری کے فروغ کیلئے تعاون کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس نصب العین کے حصول کیلئے ایشیائی ممالک کو چاہئے کہ وہ امن ، ایجادنو ، کھلے پن ، حصہ داری اور منصفانہ سلوک پر مشتمل اور ترقیاتی موڈ کو فروغ دیں ۔

متعلقہ عنوان :