چین میں روایتی دستکاریوں کی بحالی کیلئے منصوبے کا آغاز

روایتی دستکاریوں سے مالا مال وسائل والے علاقوں میں ورکشاپوں کا قیام

ہفتہ 25 مارچ 2017 14:07

چین  میں روایتی دستکاریوں کی بحالی کیلئے منصوبے کا آغاز
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) چینی حکومت نے روز گار اور غربت مٹائو جیسی ضروریات کو پورا کرنے اور غیر محسوس ثقافتی ورثے کی تحفظ کی کوششوں کے پیش نظر روایتی کاریگری کے لئے ایک بحالی منصوبہ شروع کیا ہے ، ثقافت ، صنعت و انفارمیشن ، ٹیکنالوجی اورخزانہ کی وزارتوں کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ایک منصوبے کے تحت 2020ء تک چین میں بہتر صنعتی مینجمنٹ اور مارکیٹ مناسبت کے ساتھ روایتی دستکاریوں پر عمل کرنے صلاحیت میں’’ نمایاں اضافہ ‘‘ دیکھنے میں آئے گا ،چین کی مرکزی کابینہ (سٹیٹ کونسل ) کی ویب سائٹ پر چسپاں کی جانیوالے منصوبے کے مطابق روایتی دستکاریوں میں ملوث ہنر مندوں کی آمدن میں اضافہ ہو گا اور روزگار میں نمایاں اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

وزارت ثقافت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بعض کمپنیوں نے ایسے علاقوں میں ورکشاپیں قائم کی ہیں جہاں روایتی دستکاری کے مالا مال ذرائع ہیں تا کہ مقامی دستکاروں کو اشیاء کی کوالٹی کو بہتر بنانے میں مدد دی جاسکے ۔اہلکار نے کہا کہ چونکہ فروخت میں اضافہ ہورہا ہے ، مزید افراد کو روزگار مل رہا ہے اور غربت سے چھٹکارا مل رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :