مسلم لیگ(ن)آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی‘ معظم باچا

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:29

مسلم لیگ(ن)آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی‘ معظم باچا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی کے 7 پشاور کے صدر سید عباس علی شاہ عرف معظم باچا نے نوجوانوں اور کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے اور ترقی کا سفر جاری رکھنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دے کر وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن )کے ورکروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلا س سے نثار محمد خان ابوہریرہ حاجی عظمت خان کھنڈر ملک فریدون خان اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔