پوھنتون ادبی ستوری پختونخوا کااجلاس

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)پوھنتون ادبی ستوری(پاس) پختونخوا کا ہفتہ وار اجلاس پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی کے مولانا عبدالقادر ہال میں زیر صدارت سید راج جہان ہلال منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

نظامت کے فرائض ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے اداکئے۔ پہلی نشست میں انصار اللہ انصارکا افسانہ ''مور'' تنقید کیلئے پیش کیاگیا۔ تفصیلی تنقیدی بحث مباحثے اور ضروری اصلاح کے بعد افسانہ معیاری قرارپایا۔دوسری نشست میں غیرطرحی مشاعرہ ہوا۔