داعش نے چیچنیا میں روسی چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:29

داعش نے چیچنیا میں روسی چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
چیچنیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) دہشت گرد تنظیم داعش نے چیچنیا میں روسی فوج کی ایک چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹس میںچھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز 6 افراد نے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کے شمال مغرب میں واقع ایک چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں روسی نیشنل گارڈ دستوں کے 6 اہلکار بھی مارے گئے۔ نیشنل گارڈز کا قیام گزشتہ برس عمل میں آیا تھا اور اسے روسی صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے براہ راست احکامات دیuے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :