اسرائیل نے ہماری اپیل پر مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی توسیع نہیں روکی، اقوام متحدہ کی رپورٹ

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:29

اسرائیل نے ہماری اپیل پر مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی توسیع نہیں ..
اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) اسرائیل نے عالمی سلامتی کونسل کی اٴْس اپیل پر مثبت رد عمل ظاہر کرنے کے سلسلے میں کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے، جس میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں بستیوں کی توسیع کے حوالے سے تمام سرگرمیاں روک دینے کے لیے کہا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب نکولائی ملاڈینوف نے دسمبر کی قرارداد کے بعد سے سلامتی کونسل کو پہلی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ اٴْلٹا اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی توسیع تیز تر کر دی ہے۔

ملاڈینوف نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ بستیوں میں توسیع کی تمام تر سرگرمیوں کو غیر قانونی اور امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔