یورپی یونین کی 60ویں سالگرہ، ٹرمپ کی جانب سے مبارکباد

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:29

یورپی یونین کی 60ویں سالگرہ، ٹرمپ کی جانب سے مبارکباد
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو اس کی 60ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک صدارتی پیغام میں آزادی، جمہوریت اور قانون کی بالا دستی کے لیے امریکا اور یورپی یونین کی مشترکہ کوششوں کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ کا یہ بیان یورپی یونین کے حوالے سے ان کے بدلتے ہوئے رویے کی عکاسی کر رہا ہے۔ اس سے قبل وہ یورپی یونین کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برطانیہ کے اِس اتحاد کو چھوڑنے کے فیصلے کو ایک بہترین فیصلہ قرار دے چکے ہیں۔ صدر بننے سے پہلے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یورپی یونین جرمنی کا ایک آلہ کار ہے۔

متعلقہ عنوان :