عوامی مسائل کاحل اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:17

رحیم یارخان۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنررحیم یارخان سقراط امان رانانے کہاہے کہ ضلع کی ترقی وخوشحالی کے لیے ہرفردکواپناکرداراداکرناہوگا‘ عوامی مسائل کاحل اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ ترقیاتی منصوبوں کوجلدپایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں، کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،اپنے دفترمیں صحافیوں کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ صحت ‘ تعلیم سمیت دیگرشعبوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں‘ شیخ زیدمیڈیکل کالج کی نئے بلاک میں منتقلی‘ خواجہ فریدآئی ٹی یورنیورسٹی کے چھ نئے بلاکس کی جلدتعمیراورشیخ زیدہسپتال سمیت دیگرہسپتالوں کانظام درست کرنے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں‘ تمام محکموں کے سربراہان کومیرٹ پرعوامی مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں‘ کسی بھی شہری کے ساتھ ظلم وزیادتی برداشت نہیں کی جائے گی بلکہ میرٹ پرعوام کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ سقراط امان رانانے کہاکہ انہوں نے اپنی بطورڈپٹی کمشنراوکاڑہ تعیناتی کے دوران بھی عوامی خدمت کواپناشعاربناتے ہوئے ہسپتالوں سمیت دیگرشعبوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات اٹھائے تھے اوراب رحیم یارخان میں بھی عوامی مسائل کافوری ازالہ کرنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں‘ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ بہت جلدشیخ زیدہسپتال کے علاوہ ایک نئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے قیام کی منظوری کے لیے تجویزتیارکرکے حکومت پنجاب کوبھجوائیں گے۔