دوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے ‘لائبہ خان

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:17

دوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے ‘لائبہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء)اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ دوستوں کی کامیابی پر خوشی ہوتی ہے ،آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ،میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کروں جس سے میرا کیرئیر داغدار ہو ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کی کامیابی پر ہمیشہ خوش ہوتی ہوں اور کبھی کسی سے حسد نہیں کی ۔ میرے ساتھ کئی مواقعوں پر یہ معاملہ ہوا ہے لیکن میں اس طرح کی چیزوں کو نظر انداز کر دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔