خود کو چست اور فٹ رکھنے کے لئے میں ایکسرسائز کرتی ہوں ‘مدیحہ شہزادی

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:16

خود کو چست اور فٹ رکھنے کے لئے میں ایکسرسائز کرتی ہوں ‘مدیحہ شہزادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) فلمسٹار مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ خود کو چست اور فٹ رکھنے کے لئے میں ایکسرسائز کرتی ہوں ، میں خوش رہتی ہوں اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہوں اسی میں میرے سمارٹ رہنے کا بھی راز ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ جب میں فلموں کام کررہی تھی تو اس وقت میں نے اسٹیج ڈرامہ جنم جنم کی میلی چادر میں اداکاری کی اور یہ ڈرامہ چار سال تک چلتا رہا ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں نے زندگی میں ہر کام کو چیلنج سمجھ کر کیا ہے ‘ کسی کو تکلیف نہیں دے سکتی مگر سب کو خوش رکھنا بھی بہت مشکل ہے۔