حکومت پاکستان نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی کی اجازت دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مارچ 2017 12:40

حکومت پاکستان نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مارچ 2017ء) : حکومت پاکستان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی کی اجازت دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے اس ضمن میں حکومت پاکستان سے تحریری اجازت مانگی تھی، جس پر پاکستان نے سعودی عرب کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ سعودی عسکری اتحاد سے متعلق صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔اصولی طورپر راحیل شریف کے سعودی عسکری اتحاد کی سربراہی کے تمام معاملات طے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی تک جنرل (ر) راحیل شریف کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ راحیل شریف کا اسلامی افواج کی قیادت سنبھالنا ذاتی نہیں بلکہ دو ممالک کی حکومتوں کا معاملہ ہے۔ راحیل شریف سعودی اتحاد کو فوجی ڈھانچہ ترتیب دیں گے، انہوں نے مزید بتایا کہ رکن ممالک کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس مئی میں سعودی عرب میں متوقع ہے۔