پاکستان میں6.8ملین ہیکٹرزمین تھورکاشکارہے، زرعی ماہرین

ہفتہ 25 مارچ 2017 12:36

سلانوالی۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ پاکستان میں6.8ملین ہیکٹرزمین تھورکاشکارہے جس میںسیلائن اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی فصلات کو فروغ د ے کر نہ صرف غذائی ضروریات کوپوراکیاجاسکتا ہے بلکہ اس سے کثیرزرمبادلہ بھی کمایاجاسکتا ہے، اے پی پی سے بات چیت کرتے ہو ئے ماہرین نے بتایاکہ دنیامیںگلوٹن فری غذاکی طلب میںروزبروز اضافہ دیکھنے میں آرہاہے جس کومدنظر رکھتے ہو ئے پاکستان میں کینوواکا شت کو بڑھوتر ی دے کر بین الاقوامی منڈی میں موجود امکانا ت سے استفادہ کیلیء ایک موثر حکمت عملی وضح کرنا نہ گزیرہے، زرعی ماہرین نے مزیدبتایا کہ پاکستان میں روائتی طریقہ کا شت اور ناخواندگی کی وجہ سے فی ایکڑ پیداوار ترقی یافتہ ممالک کی نسبت کافی ہے جس سے نبرد آزما ہونے کیلئے کسانوںمیں جدید طریقہ کا شت با ر ے آگہی فراہم کرنا ضروری ہے، ا س وقت دنیامیں کینووا کی 80ہزار میٹر ک ٹن پیداوار حاصل کی جارہی ہے، پاکستان میں ا س کی فی ایکڑ پیداوار 32من تک محدود ہے جبکہ جد ید طرز کا شت کے ذریعے 80من فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :