وزیر اعظم ممکنہ طور پر میڈیکل چیک اپ کے لیے برطانیہ جائیں گے اور استعفیٰ بھیج دیں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مارچ 2017 12:23

وزیر اعظم ممکنہ طور پر میڈیکل چیک اپ کے لیے برطانیہ جائیں گے اور استعفیٰ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میری وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ذرائع سے بات ہوئی جس میں مجھے پتہ چلا کہ وزیر اعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پانامہ کا فیصلہ آنے سے قبل چیک اپ کے لیے برطانیہ چلے جائیں۔اور وہاں سے اپنا استعفیٰ بھجوا دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے میری اس بات کی تردید آئے گی لیکن میں اپنی اس خبر پر قائم رہوں گا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف کو یہ مشورہ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کہ وہ برطانیہ جا کر اپنا استعفیٰ بھجوا دیں اور اس دوران ان کی جگہ کوئی متبادل آجائے۔ کیونکہ وزیر اعظم سمیت سب کو معلوم ہے کہ پانامہ کا فیصلہ فیصلہ سخت ہے ، اور اب کوئی ایسی راہ نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ میاں صاحب محفوظ رہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس سے قبل بھی وزیر اعظم کو برطانیہ کے دورے پر یہ مشورہ دیا گیا تھا اور پاکستان میں اسحاق ڈار نے مورچے سنبھال لیے تھے لیکن پھر ممکنہ طور پر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم سے بات کر کے انہیں سپورٹ کی یقین دہانی کروائی جس پر وزیر اعظم واپس آگئے تھے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :