نامناسب طرز زندگی سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے، ماہرین صحت

ہفتہ 25 مارچ 2017 12:30

نامناسب طرز زندگی سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات میں کئی گنا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ نامناسب طرز زندگی سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے اور چار سال کے کم ترین عرصہ کے دوران شوگر کے مریضوں کی تعدادسات ملین سے چودہ ملین تک بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

معروف معالج پروفیسر زمان شیخ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر لوگوں نے زندگی بسر کرنے کے طور طریقوں کو بہتر نہ بنایا اور کھانے پینے کی غیر محفوظ اشیاء سے اجتناب نہ کیا تو ان میں شوگر کے مر ض میں مبتلا ہونے کے خدشات میں دوگنا اضافہ ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی کیلئے صحت مند اور محفوظ خوراک کے ساتھ ساتھ ورزش کی عادت انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے شوگر کو ایک خاموش قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوگر کے مرض سے انسان کے دل ،آنکھوں اور پھیپھڑوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔