صوبائی حکومت عوام کو ہر قسم کی طبی سہولیات پہنچانے میں کوشاں ہے‘ ڈاکٹر محمداقبال

ہفتہ 25 مارچ 2017 12:22

صوبائی حکومت عوام کو ہر قسم کی طبی سہولیات پہنچانے میں کوشاں ہے‘ ڈاکٹر ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی عالمی یوم ٹی بی منایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مرکزی تقریب کا اہتمام گلگت پریس کلب میں کیا گیا ‘مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال تھے جبکہ ڈائریکٹر صحت گلگت ریجن ڈاکٹر بسم اللہ خان سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو ہر قسم کی طبی سہولیات پہنچانے میں کوشاں ہے درو دراز مقامات کے عوام کو بھی بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں ،ٹی بی کنٹرول پروگرام سیمینار کے ساتھ ساتھ ٹی بی کے متعلق آگہی پھیلانے میں عوامی سطح پر شہری اور دیہی آبادیوں میں سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد کرائے ‘انہوں نے کہاکہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے تاہم یہ بیماری ختم ہونے کے بعد دوبارہ شروع بھی ہوسکتی ہے ‘ ٹی بی آگاہی مہم کودیہی علاقوں کے عوام تک پہنچانے کیلئے ٹی بی کنٹرول پروگرام کو اس طرف توجہ دینا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :