جوڈیشل افسران کی تقرری وتبادلے کیاحکامات جاری

ہفتہ 25 مارچ 2017 12:22

جوڈیشل افسران کی تقرری وتبادلے کیاحکامات جاری
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا حکومت نی2 جوڈیشل افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ سوات سردار محمد ارشاد(ڈی اینڈ ایس جے،بی ایس۔

(جاری ہے)

21) کو واپس پشاور ہائی کورٹ بھیج دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکرام اللہ خان کو اول لذکر کی جگہ بحیثیت پریزائیڈنگ آفیسر لیبر کورٹ سوات تعینات کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔