چین ویتنام میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاروں میں تیسرے نمبر پر

ہفتہ 25 مارچ 2017 12:08

چین ویتنام میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاروں میں تیسرے نمبر پر
انہوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) چین نے ویتنام میں تیسرے سب سے بڑے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کار کے طور پر 2017کی پہلی سہ ماہی میں ویتنام میں مجموعی طور پر 823.6ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔ اس کی اطلاع ویتنام کے غیر ملکی سرمایہ کاری محکمے نے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح چین نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ویتنام میں کی جانے والی مجموعی رجسرڈ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) میں 10.86فیصد کی سرمایہ کاری کی ہے ۔

جنوبی کوریا 3.74بلین امریکی ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ ویتنام میں سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کارہے جو کہ زیرتبصرہ مدت میں مجموعی رجسرڈ سرمائے کا 48.62فیصد ہے ۔ اس کے بعد سنگاپور کا نمبر آتا ہے جس نے 11.81فیصد سے 910.8 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ سال رواں کے پہلے تین مہینے میں ویتنام میں ایف ڈی آئی میں 7.71بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جو کہ 77.6فیصد سالانہ زائد ہے ۔

متعلقہ عنوان :