ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی4 اپریل کو منائی جائے گی

ہفتہ 25 مارچ 2017 11:57

ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی4 اپریل کو منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم،قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی38ویں برسی 4اپریل کو منائی جائے گی ۔ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے تمام ڈویژنل ،ضلعی،تحصیل اور سٹی دفاتر میں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

برسی کے موقع پر ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروںمیں سیمینارز،جلسے ،جلوس،مذاکرے،مشاعرے اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور ملک و قوم کیلئے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ نجی ٹی وی چینلزسے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میںسابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :