پنجاب یونیورسٹی نے تمام طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مارچ 2017 11:46

پنجاب یونیورسٹی نے تمام طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مارچ 2017ء) : پنجاب یونیورسٹی نے تمام طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ طلبا کی یونیورسٹی میں غیر سرکاری سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے اس ضمن میں مخلتف پابندیاں عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق طلبا کی آمد و رفت کے لیے صرف گیٹ نمبر 1 کھُلا رکھا جائے گا جبکہ ہاسٹلز میں رات 10 بجے کے بعد داخلہ ممنوع ہو گا۔ مزید برآں ہاسٹلز میں اجنبیوں کا داخلہ روکنے کے لیے ایک بائیو میٹرک سسٹم بھی نصب کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں میں پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے مابین تصادم ہوا تھا جس میں درجنوں طلبا زخمی ہوئے تھے۔ اسی تصادم کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے اور طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :