ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ کیسٹون ایکسل آئل پائل لائن منصوبے کی منظوری دیدی

ہفتہ 25 مارچ 2017 11:41

ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ کیسٹون ایکسل آئل پائل لائن منصوبے کی منظوری ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ کیسٹون ایکسل آئل پائل لائن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ امریکیوں کو روزگار کی فراہمی کے ضمن میں اس متنازعہ پائپ لائن کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان بچھائی جانے والی اس پائپ لائن کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ماحولیات کیلئے قائم تنظیموں کے احتجاج کے بعد صدر اوباما نے 2008ء میں اس منصوبے کو موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی سائیڈ پائپ لائن کی تعمیر سے ملازمتوں کے 42 ہزار مواقع فراہم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :