مکہ کی عدالت عالیہ میں کنسٹرکشن کمپنی کے ملازمین انصاف کی غرض سے پہنچ گئے ، تنخواہوں کا مطالبہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 11:36

مکہ کی عدالت عالیہ میں کنسٹرکشن کمپنی کے ملازمین انصاف کی غرض سے پہنچ ..
مکہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2017ء) :۔ مکہ کی کنسٹرکشن کمپنی کے چھہتر ملکی اور غیر ملکی ملازمین مکہ کی عدالت میں اپنی تنخواہیں طلب کرنے پہنچ گئے، جو کہ 5 ملین سعودی ریال پر مشتمل ہیں ۔ سعودی گزٹ کے ذرائع کے مطابق انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کو کئی عرصے سے نتخواہیں نہیں ملی ہیں ۔وہ پچھلے کئی ماہ سے مکہ کی عدالتوں میں انصاف کے لئے پہنچے تاہم انہیں انصاف نہیں مل سکا ہے۔

تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ان کی زندگیاں درہم برہم ہوکر رہ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزیدکہنا تھا کہ ضلع العزیزیہ میں ایک رئیل اسٹیٹ یونٹ جو کہ ان کے کمپنی کے مالک کا تھا اسے دو ہفتے قبل ہماری تنخواہیں ادا کرنے کی غرض سے نیلامی کے لئے پیش کرنا تھا، تاہم وہ نیلامی روک دی گئی تھی۔عدالت کے ذرائع کے مطابق یہ نیلامی اس لئے ممکن نہیں ہوسکی تھی کیونکہ یہ یونٹ مکمل طور پر کمپنی کے مالک کی ملکیت نہیں تھا۔تاہم مکہ میں ایک زمین اس کمپنی کے مالک کی ہے جس کو فروخت کیا جائے گا۔عدالت نے 10 اپریل کو اس زمین کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے بعد ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :