پنو ںعاقل میںریلوے ڈائون ٹریک ٹوٹ گیا، خیبر میل ایکسپریس معجزانہ طور حادثہ سے محفوظ

ہفتہ 25 مارچ 2017 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) پنوں عاقل میں ڈائون ٹریک ٹوٹنے پر خیبر میل ایکسپریس معجزانہ طور حادثہ سے محفوظ رہی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس پنوںعاقل کچا پھاٹک کے قریب ڈائون ٹریک پٹری سے گزر رہی تھی کہ اچانک پٹری کا ایک فٹ حصہ ٹوٹ گیا تاہم ٹریک سے گزرنے والی خیبرمیل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔پٹری ٹوٹنے کا علم ہوتے ہی ریلوے ٹریفک کو معطل کرکے ٹریک کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد ڈائون ٹریک کو مرمت کے ریلوے ٹریفک بحال کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :