بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خالف ورزیاں کر رہا ہے، ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) معروف دفاعی تجزیہ کارڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خالف ورزیاں کر رہا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد مسلہ کشمیر شدت اختیا ر کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں جانب سے مسلسل مظاہروں نے اس حقیقت کو اجاگر کر دیا ہے کہ بھارت اب مسلہ کشمیر کو طاقت سے دبا نہیں سکتا اسے اقوم متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہو گا۔

انھوںنے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے رجوع کرنا چاہئے کیوں کہ وہ بھارت پر قانونی، سیاسی اور اخلاقی دباؤ ڈال سکتا ہے۔