یورپی یونین کے جنوبی رکن ممالک ہمارا پیسہ عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں، صدر یورو زون

ہفتہ 25 مارچ 2017 10:30

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) یورو زون کے صدر اور ہالینڈ کے وزیر خزانہ یارون ڈیسل بلوم نے کہا ہے کہ یونین کے جنوبی رکن ممالک ہمارا پیسہ عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ولندیزی وزیر خزانہ نے ایک جرمن جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میںکہا کہ جنوبی یورپی ممالک ہمارا پیسہ شراب نوشی اور عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں۔ان کے اس بیان پر اٹلی، سپین،یونان اور پرتگال نے سخت اعتراض کیا ہے۔ پرتگالی وزیراعظم انتونیو کوستا نے ڈیسل بلوم سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اٹلی کے یورپی پارلیمانی سپیکر انتونیو تایانی نے ڈیسل بلوم کے الفاظ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔

متعلقہ عنوان :