ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کونئی رہائشی بستیوںکی تعمیرپر انتباہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 10:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) امریکی ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو نئی رہائشی بستیوں کی تعمیر کے معاملے پر خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی اور اسرائیلی وفود کی 20 تا 23 مارچ غزہ اور دریائے اٴْردن کے مغربی کنارے کی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے اقدامات پر غور کرنے کی غرض سے یکجا ہوئے تھے۔اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی فریق نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی نئی تعمیرات کے حوالے سے خدشات کو اس ملک کے وفد تک پہنچا دیا ہے۔امریکی انتظامیہ نے نئی اسرائیلی تعمیرات کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے ملکی انتظامیہ سے سلسلہ امن کو متاثرنہ کرنے کا کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :