گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں ماہ فروری 2017ء کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں 22 فیصد سے زائد کا اضافہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں ماہ فروری 2017ء کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں 22 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2017ء کے دوران 1.346 ارب روپے کے خشک میوہ جات درآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں فروری 2016ء کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات کا حجم 1.096 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2016ء کے مقابلہ میں فروری 2017ء کے دوران خشک میوہ جات کی قومی درآمدات میں 22.81 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔