بلغاریہ انتخابات، قوم پرستوں نے ترکی کے ساتھ سرحد بند کر دی

ہفتہ 25 مارچ 2017 09:50

صوفیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) بلغاریہ میں قوم پرستوں نے ترک سرحد پر چیک پوسٹیں بند کر دی ہیں، تاکہ بسیں ترکی سے ملک میں داخل نہ ہو پائیں۔

(جاری ہے)

ان بسوں کے ذریعے ترک نسل بلغارین باشندے بلغاریہ پہنچ رہے ہیں، تاکہ وہ منعقدہ انتخابات میں حصہ لے سکیں۔ ان انتخابات کے تناظر میں دونوں ہم سایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں بھی شدید اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بلغاریہ کی حکومت نے ترکی پر انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ قوم پرست سرحد پر ’بلغاریہ سے دور رہو‘ کے نعروں کے ساتھ احتجاج بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :