دمشق پر نیا حملہ کرنے والا باغی گروہ جنیوا مذاکرات کا حصہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 09:50

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) شامی دارالحکومت دمشق میں حکومت کے زیرقبضہ علاقے پر نیا حملہ کرنا والا باغی گروپ فیلاق الرحمان جنیوا امن مذاکرات میں شامل ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس باغی گروپ کے ترجمان واعیل علوان نے کہا کہ لڑائی کے ساتھ ساتھ امن مذاکرات میں شرکت ایک دوسرے سے متصادم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے سے مذاکرات کو تقویت ملے گی۔ اس گروپ کے مطابق مقصد حکومت خاتمہ ہے اور اس کے لیے حربی اور مذاکراتی دونوں طرح سے دباؤ بڑھایا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :