داعش نے ڈھاکہ ایئرپورٹ خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی

ہفتہ 25 مارچ 2017 09:40

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) دہشتگرد گروہ داعش نے کہا ہے کہ ڈھاکہ ائرپورٹ خود کش حملہ کرنے والا داعش کا رکن تھا۔ڈھاکہ ایئرپورٹ پر قائم پولیس چوکی کے قریب ایک خود کش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔ تاہم اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق حملہ آور کی عمر25سی30کے درمیان تھی۔ دھماکے بعد پولیس نے علاقے کو گھیر لیا اور تلاشی شروع کردی۔ پانچ روز قبل بھی اسی علاقے میں ایک خود کش حملہ ہوا تھا جس میں خود کش حملہ آور مارا گیا تھا۔ڈھاکہ میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا حملہ ہوا۔ خود کش حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :